Maktaba Wahhabi

75 - 222
پیداواری صلاحیت بڑھاسکتے ہیں اور زیادہ نفع کماسکتے ہیں۔ ریڈیو کی مدد سے صنعت کار اپنے کارخانوں کی پیداوار بڑھاسکتے ہیں مشینوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی بہتر رہنمائی کی جاسکتی ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ ریڈیو پروگراموں سے اپنی تعلیم کی بہتری کے لیے استفادہ کرسکتے ہیں۔ دفاتر میں کام کرنے والے بھی اس سے اپنی ضرورت کے مطابق اچھے خاصے مستفید ہوسکتے ہیں۔ ریڈیو ان تمام شعبوں کے لیے علم و فن کے جدید طریقے سامنے لاتا ہے حتی کہ زندگی کی نشوونما ہوتی ہے اور معاشرے میں خوشحالی کو فروغ ملتا ہے۔ جو کام ریڈیو سے لیا جاتا ہے، وہ ٹیلی ویژن کے ذریعے سے اور بہتر شکل میں پیش کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس پر آواز کے ساتھ ساتھ تصویر بھی آجاتی ہے اور اس طرح سننے اور دیکھنے والے زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر امت مسلمہ معاشرے میں پھیلی ہوئی خرابیوں کا تدارک نہیں کرتی اور اپنے رب کی کتاب اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل نہیں کرتی تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسے سابقہ قوموں ہی کی طرح اللہ تعالیٰ کے غیظ و غضب اور عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ ﴾ ’’اور اگر تم (دین سے) منہ موڑو گے تو اللہ تمھارے سوا دوسرے لوگ بدل لائے گا، پھر وہ تم جیسے (نافرمان) نہ ہوں گے۔‘‘ [1]
Flag Counter