Maktaba Wahhabi

245 - 269
اسے چھوڑ دیا۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی وہاں موجود تھے، وہ یہ منظردیکھ رہے تھے۔ انھوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا:اے علی! تم نے اللہ کے دشمن کو کیوں چھوڑ دیا۔ اسے قتل کیوں نہیں کیا؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ’’اے میرے بھائی! اس نے میرے چہرے پر تھوک دیا۔ مجھے شدید غصہ آیا، اسی لیے میں نے اسے قتل نہیں کیا۔ کیونکہ میں تواس شخص سے اللہ کے لیے لڑ رہا تھا۔ میں اپنی ذات کے لیے کسی سے نہیں لڑتا، چونکہ اس کے تھوکنے کی وجہ سے مجھے ذاتی طور پر غصہ آگیا تھا، اس لیے میں نے اسے چھوڑ دیا۔‘‘ کسی کہنے والے نے سچ ہی کہا ہے کہ ان کی تلواریں بھی اخلاق والی تھیں۔
Flag Counter