Maktaba Wahhabi

134 - 243
دیتا تھا، اس کے کثیر مال اور جمع پونجی نے اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچایا جسے وہ گن گن کر رکھتا تھا۔ وہ بنو ہاشم سے قطع تعلقی میں شریک تھا، اس نے اپنا مال اور گھوڑا بھی اس دین کے خلاف لڑنے کے لیے پیش کیا۔ ایک لشکر کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں سے لڑنے کے لیے تیار کیا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کی جماعت میں تفریق ڈال دی اور اس کے لشکر کو شکست سے دو چار کیا اور مصیبت کو انھیں پر لوٹا دیا، پھر غلبے اور طاقت والے رب کی پکڑ آئی، موذی امراض کے عذاب نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اُسے ایسی بیماری لگی جس کا علاج نہیں ہو سکتا تھا، پھر کیا تھا، اس کے دوست اور اولاد بھی اس سے بھاگنے لگی، اس کے اہل خانہ اس سے وحشت کھانے لگے۔ یہ تو دنیا کا عذاب تھا اور آخرت کا ہمیشہ رہنے والا سخت عذاب اس کا منتظر تھا، اب وہ ہمیشہ اسی عذاب کا شکار رہے گا۔ جو کچھ ابو لہب کے ساتھ ہوا اس سے آج کے ابولہب کب عبرت پکڑیں گے جو اسلام کی روشنیوں کو ناپسند کرتے ہیں اور خیر و بھلائی کے راستے میں روڑے اٹکاتے ہیں؟ کب ہوگا ان ظالموں کا حساب اے میرے رب!
Flag Counter