Maktaba Wahhabi

207 - 243
اس موقع پر پھر منافقین کا سردار عبداللہ بن ابی، بنو عوف بن خزرج کے وفد کے ساتھ نمودار ہوا اور بنو نضیر کے ان یہودیوں کی جانب پیغام بھیجا:ثابت قدم رہو اور اپنی حفاظت میں لگے رہو، ہم تمھیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، اگر تم سے لڑائی کی گئی تو ہم بھی تمھارے ساتھ مل کر لڑیں گے اگر تم نکالے گئے تو ہم بھی تمھارے ساتھ نکل جائیں گے۔[1] عبداللہ بن ابی یہ سب کچھ مسلمانوں کے خلاف مکر کرنے اور انھیں ڈرانے اور دبانے کے لیے کہہ رہا تھا۔ لیکن اللہ نے اس کی منافقت کو خاک میں ملا دیا۔
Flag Counter