Maktaba Wahhabi

31 - 243
بعض نے مشورہ دیا: ’’نہیں بلکہ وہ کاہن ہے۔‘‘ اور بعض نے یہ رائے پیش کی: ’’ہم کہیں گے کہ یہ دیوانہ ہے۔‘‘ لوگ اپنے اپنے مشورے اور آراء پیش کررہے تھے لیکن ولید بن مغیرہ چپکا بیٹھا رہا، وہ کچھ دیر غور و خوض کے بعد اپنے ماتھے پر ناگواری کی شکنیں ڈالتے ہوئے بولا: ’’اہل قریش! تم حسب نسب والے سمجھدار لوگ ہو۔ تم یہ گمان کرتے ہو کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)ایک دیوانہ ہے۔ کیا تم نے اسے کبھی کوئی دیوانگی ظاہر کرتے ہوئے دیکھا ہے؟‘‘ ان سب نے کہا: ’’اللہ کی قسم! کبھی نہیں۔‘‘ ولید: ’’تم سمجھ رہے ہو کہ وہ کاہن ہے۔ کیا تم نے اسے کبھی کاہنوں جیسی حرکتیں کرتے دیکھا ہے۔‘‘ قریش: ’’اللہ کی قسم! ہرگز نہیں۔‘‘ ولید: ’’تمھارا گمان ہے کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)ایک شاعر ہے تو کیا کبھی تم نے اسے شعر کہتے سنا ہے؟ ‘‘ قریش: ’’نہیں۔‘‘ ولید: ’’تم یہ بھی گمان کرتے ہو کہ محمد) صلی اللہ علیہ وسلم معاذ اللہ) ایک جھوٹا انسان ہے تو کیا تم نے کبھی اسے جھوٹ بولتے ہوئے پایا ہے؟‘‘ قریش: ’’نہیں۔‘‘ قریشیوں نے کہا: پھر تم ہی بتاؤ کہ وہ کیا ہے؟
Flag Counter