Maktaba Wahhabi

20 - 94
کے بعدپہننا،نیندکیلئے ایک لباس اتارنا اور دوسرا پہننا،بیدار ہونے کے بعدنیند کا لباس اتارنا اور دوسرا لباس زیب تن کرنا۔تو ہر مرتبہ لباس پہننے اور اتارنے کی مندرجہ ذیل سنتوں کا خیال رکھنا چاہیے: 1 بسم اللہ پڑھنا:چاہے لباس اتارنا ہو یا پہننا ہو۔ امام نووی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ: ’’تمام کاموں میں’ بسم اللہ ‘ کا پڑھنا مستحب ہے۔‘‘ 2 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی بھی کپڑا(قمیص،چادر یا پگڑی وغیرہ)پہنتے تو یہ دعا پڑھتے: ﴿اَللّٰہُمَّ إنِّیْ أَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِہ وَخَیْرِ مَا ھُوَ لَہُ،وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہ وَشَرِّ مَا ھُوَ لَہُ ’’ اے اللہ ! میں اس(لباس)کی بھلائی کا اور جس کیلئے یہ ہے اس کی بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور میں اس کی برائی سے اور جس کیلئے یہ ہے اس کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ [ابو داؤد،ترمذی،احمد،ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اورحاکم نے کہا ہے:صحیح علی شرط مسلم ووافقہ الذہبی] 3 لباس پہلے دائیں طرف سے پہنے: ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
Flag Counter