Maktaba Wahhabi

9 - 94
2 فرائض میں جو کمی رہ جاتی ہے وہ ان سنتوں پر عمل کرنے کی وجہ سے پوری کر دی جاتی ہے۔ 3 اتباعِ سنت کی بنا پر انسان بدعت سے محفوظ رہتا ہے۔ 4 سنت کی پیروی کرنا شعائرِ الٰہی کے احترام کا حصہ ہے۔ لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو عمل کے ذریعے زندہ کیجئے کیونکہ یہ چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کامل اور سچی محبت کی نشانی ہے۔ نوٹ:اس رسالے میں صرف وہ احادیث ذکر کی گئی ہیں جو محدثین کی نظر میں قابل قبول ہیں۔اور اختصار کے پیش ِنظران کے نمبر اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے نام ذکر نہیں کئے گئے۔
Flag Counter