Maktaba Wahhabi

35 - 94
لہذا ہرسبحان اللّٰه صدقہ ہے،ہر الحمد للّٰه صدقہ ہے،ہر لا إلہ إلا اللّٰه صدقہ ہے،ہراللّٰه اکبر صدقہ ہے،نیکی کا ہرحکم صدقہ ہوتا ہے اور برائی سے روکنا صدقہ ہے۔اور اس سب سے چاشت کی دو رکعات کافی ہو جاتی ہیں۔‘‘ [مسلم] یہ بات معلوم ہے کہ انسان کے جسم میں ۳۶۰ جوڑ ہوتے ہیں تو ہر جوڑ کی طرف سے ہر روز کم از کم ایک صدقہ شکرانہ کے طور پرکرنا ضروری ہوتا ہے اور مذکورہ حدیث کے مطابق اگر چاشت کی دو رکعات ادا کر لی جائیں تو ۳۶۰ جوڑوں کی طرف سے صدقہ ادا ہوجاتا ہے۔ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ’’ مجھے میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتوں کی وصیت فرمائی تھی:ایک یہ کہ میں ہر ماہ میں تین روزے رکھوں اور دوسری یہ کہ چاشت کی دو رکعات پڑھوں اور تیسری یہ کہ وترسونے سے پہلے پڑھا کروں۔‘‘ [بخاری ومسلم] چاشت کا وقت طلوعِ شمس کے پندرہ منٹ بعد شروع ہوتا ہے اور اذانِ ظہر سے تقریبا پندرہ منٹ پہلے تک جاری رہتا ہے۔اور اس کا افضل وقت وہ ہے جب سورج کی حرارت تیز ہو۔اور اس کی کم از کم رکعات دو اور زیادہ سے زیادہ آٹھ ہیں۔
Flag Counter