Maktaba Wahhabi

57 - 94
گا۔‘‘[ابن ماجہ:اسے البانی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے] ٭ جو شخص ان تسبیحات کو پڑھتا ہے اس کی غلطیاں چاہے سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں معاف کردی جاتی ہیں۔[مسلم] ٭ یہ تسبیحات ہمیشہ پڑھنے والا شخص دنیا وآخرت کی ذلت ورسوائی سے محفوظ رہتا ہے۔ [مسلم] اسی طرح اِن دعاؤں کو بھی پڑھنا چاہئے: ٭ ﴿اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلٰی أَرْذَلِ الْعُمْرِ وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ [بخاری] ’’ اے اللہ ! میں بزدلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اور بے غرض عمر کی طرف لوٹائے جانے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اور دنیا کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔او رعذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘ ٭ ﴿رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ ’’ اے میرے رب ! مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچانا جب تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔‘‘ حضرت براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے
Flag Counter