Maktaba Wahhabi

61 - 94
مَا بَعْدَہُ رَبِّ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ،رَبِّ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْر ’’ ہم نے صبح کی اور اللہ کے ملک نے صبح کی اور تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں۔اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں،وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔اسی کیلئے ساری بادشاہت ہے اور اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔اے میرے رب ! میں تجھ سے اِس دن کی اور اس کے بعد والے دن کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور میں اس دن کے اور اس دن کے بعد والے دن کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اے میرے رب ! میں سستی سے اور بڑھاپے کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اے میرے رب!میں عذاب جہنم اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ [مسلم] نوٹ:یہی دعا شام کے وقت بھی پڑھنی چاہیے،لیکن شام کے وقت﴿أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَکی بجائے﴿أَمْسَیْنَا وَأَمْسٰیاور﴿ہٰذَا الْیَوْمِکی بجائے﴿ہٰذِہِ اللَّیْلَۃِکہنا ہو گا۔ ٭ صبح کے وقت یہ دعا پڑھیں: ﴿اَللّٰہُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَیْنَا،وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ،وَإِلَیْکَ النُّشُوْرُ [ترمذی]
Flag Counter