Maktaba Wahhabi

80 - 94
اکثرو بیشتر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی طریقہ تھا۔لہذا یہی افضل ہے۔ہاں اگر مجبوری ہو تو کوئی دوسرا طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ ٭ کھانے کے دوران بیٹھنے کی کیفیت اپنے گھٹنوں اور پیروں کے بل بیٹھنا یا دائیں پاؤں کو کھڑا کرکے بائیں پاؤں پر بیٹھنا۔حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں اسے مستحب قرار دیا ہے۔ ٭ کھانے کے بعد ٭ پلیٹ اور انگلیوں کو چاٹنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پلیٹ او رانگلیوں کو چاٹنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا: ’’ تمھیں نہیں معلوم کہ برکت کس میں ہے۔‘‘[مسلم] ٭ کھانے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا:ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ بے شک اللہ تعالیٰ بندے سے اس وقت راضی ہو جاتا ہے جب وہ کوئی چیز کھاتا ہے تو اس کا شکر ادا کرتا ہے۔‘‘[مسلم] اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم درج ذیل الفاظ کے ساتھ کھانے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرتے تھے: ﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أَطْعَمَنِیْ ہٰذَاوَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ
Flag Counter