Maktaba Wahhabi

86 - 94
ہر حال میں اللہ کا ذکر ٭ اللہ کا ذکر اللہ کی بندگی کی بنیاد ہے کیونکہ ذکر سے تمام اوقات واحوال میں بندے کا اس کے خالق سے تعلق ظاہر ہوتاہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ’’ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ کا ذکر کرتے تھے۔‘‘[مسلم] ذکر اللہ کے ساتھ ایک رابطہ ہے اور اس کے ساتھ رابطہ رکھنے میں زندگی ہے۔اور اس کی پناہ میں نجات ہے اور اس کے قرب میں کامیابی اور اس کی رضا ہے۔اور اس سے دوری اختیار کرنے میں گمراہی اور گھاٹا ہی گھاٹا ہے۔ ٭ اللہ کا ذکر مومنوں اور منافقوں میں فرق کرتا ہے،کیونکہ منافق بہت کم اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔ ٭ شیطان صرف اس وقت انسان پر غالب آسکتا ہے جب وہ اللہ کے ذکر سے غافل ہو۔سو اللہ کا ذکر ایک مضبوط قلعہ ہے جو انسان کو شیطان کی چالوں سے بچا لیتا ہے اور شیطان کو یہ بات پسند ہوتی ہے کہ انسان اللہ کے ذکر سے غافل رہے تاکہ وہ اسے بآسانی شکار کر سکے۔
Flag Counter