Maktaba Wahhabi

90 - 94
٭ آپ جب مسجد کی طرف جا رہے ہوں،خصوصاً فجر کے وقت اور آپ دیکھیں کہ آپ کے آس پاس کے لوگ مسجد کا رخ نہیں کر رہے اور صبح ہونے کے باوجود مُردوں کی طرح گہری نیند سو رہے ہیں تو کیا آپ نے کبھی اس بات کا احساس کیا کہ اللہ نے آپ کو ہدایت دے کر آپ پر کتنا بڑا احسان فرمایا ہے ! ٭ آپ جب اپنی گاڑی میں بیٹھے راستے پر رواں دواں ہوتے ہیں تو آپ کو کئی مناظر دکھائی دیتے ہیں،اِدھر کسی گاڑی کا حادثہ ہو گیا ہے اور اُدھر کسی گاڑی سے گانوں کی آواز آرہی ہے ! تو کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر کتنا بڑا انعام فرمایا اور آپ کو حادثات سے محفوظ رکھا اور اپنی نافرمانی سے بچائے رکھا ! ٭ آپ جب خبریں سن رہے یا پڑھ رہے یا دیکھ رہے ہوتے ہیں تو آپ کو قحط سالی،سیلاب،وبا،حادثات،زلزلوں،جنگوں اور قوموں پر مظالم کی خبروں کا بھیعلم ہوتا ہے۔تو کیا آپ نے کبھی اس بات کا احساس کیا کہ اللہ نے آپ کو ان سے محفوظ فرما کر آپ پر کتنا انعام کیا ہے ! سو نیک بخت ہے وہ انسان جو ہر دم اللہ رب العزت کی نعمتوں کو
Flag Counter