Maktaba Wahhabi

113 - 131
ہیں، لیکن آپ اس میں اپنے اندر بے رغبتی، کراہیت اور عدم میلان محسوس کرتے ہیں تو سمجھ جائیے کہ یہ شیطان کی وجہ سے ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ کو آپ کی زندگی اور ذات میں تکلیف پہنچائے اور آپ کے جسم کو بیمار کردے۔ آپ کو بھلائی، اور اللہ کے ذکر و اطاعت سے ایک لمبے عرصہ تک روک دے! لہٰذا اس چال بازی سے خبردار رئیے۔ ۶… کتاب و سنت کی اتباع کیجئے اور بدعت سے بچئے۔ رقیہ میں بہت زیادہ توسیع سے اجتناب کیجئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ رقیہ اور دعاؤں پر اکتفا بہتر ہے۔ اسی میں خیر و برکت ہے، اس میں اضافہ یا شعبدہ بازوں اور جادوگروں کے بتائے ہوئے اعمال اور طریقوں سے اجتناب کیجیے۔ اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ ۷…یہ بہترین تحفہ ہے جسے آپ پہلے اپنی، اپنے اہل و عیال یا اپنے عزیزوں کی حفاظت اور علاج و شفا کے حصول کے لیے کریں۔ خاص طور پر جب آپ کسی کے رویہ، یا صحت و نفسیات میں اچانک تبدیلی دیکھیں۔ ۸…اس رقیہ کی منفعت کی تکمیل کے لیے اگر مسلمان مرد یا عورت روز مکمل سورہ بقرہ ایک ہی بیٹھک میں پڑھے تو شیطانی وسوسوں سے نفس کی حفاظت میں اس کا بڑا فائدہ ہے۔ اسی طرح غموں کا ازالہ ہوتا ہے اور کسی بھی نازل شدہ نفسیاتی یا جسمانی بیماری سے جلد شفایابی ہوتی ہے۔
Flag Counter