Maktaba Wahhabi

33 - 131
شرحِ صدر اور دل کے اطمینان کے لیے اس علاج کی نہایت حیران کن تاثیر کا مشاہدہ و تجربہ ہوا ہے۔ اللہ عزوجل کا اس ضمن میں ایک وعدے والا ارشادِ گرامی ہے: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِ أَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ﴾(الرعد:۲۸) ’’وہ لوگ جو ایمان لائے،ان کے دلوں کو اللہ کی یاد سے تسلی ہوتی ہے، سن لو اللہ ہی کی یاد سے دلوں کو چین آتا ہے۔‘‘[1] اپنی خاصیت کی بنیاد پر مذکور بالا مطلوب و مقصود کے حصول میں بلاشک و شبہ اللہ کے ذکر کی نہایت عظیم تاثیر ہے۔ اور یہ اس لیے کہ بندہ اللہ کے ذکر سے اجر و ثواب کی اُمید بھی رکھتا ہے۔ [2]
Flag Counter