Maktaba Wahhabi

62 - 131
مقدمہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ أَمَّابَعْد… دورِ حاضر میں نفسیاتی،ر وحانی اور جسمانی امراض میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ان کی انواع و اشکال بھی مختلف ہیں۔ بہت سی ایسی نئی بیماریوں کا انکشاف ہوا ہے جو پہلے نہ تھیں۔ ان بیماریوں کے علاج کے لیے لوگوں نے بڑی کوششیں کیں، اس میں اپنا مال اور وقت برباد کیا، مگر اس کے باوجود دواخانے اور ڈسپنسریاں بھرتی گئیں اور بیماریوں میں اضافہ ہی ہوتا رہا۔ نہیں ہے کوئی طاقت اور قوت سوائے اللہ کے۔ یہ سب کچھ لوگوں کی ان امراض سے محافظت کے طریقوں سے غفلت کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب ان امراض سے دو چار ہونے کے بعد ان کے علاج کے صحیح طریقوں سے جہالت اور خاص طور پر شرعی جھاڑ پھونک کی کیفیت سے لا علمی ہے۔ اسی لیے میں نے یہ مختصر رسالہ تحریر کرنے کے لیے سوچا تاکہ لوگوں کو بچنے کے طریقوں کی یاد دہانی ہو اور وہ صحیح علاج کر سکیں۔ اس نئی طباعت کے اخیر میں کچھ واقعات کا میں نے اضافہ کیا ہے جو بہت ساری بیماریوں میں شرعی دَم کی منفعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس اُمید کے ساتھ کہ اس کے لکھنے سے مقصد کی تکمیل ہو اور اللہ تمام مسلمان مریضوں کو شفا دے۔ آمین وَصَلَّی اللّٰہُ وَسَلَّم عَلَی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلیٰ آلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْن۔
Flag Counter