Maktaba Wahhabi

69 - 131
۱… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ ہر روز جب بستر پر جاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اکٹھا کر کے اس میں {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} اور {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} پڑھ کر پھونکتے۔ پھر حسب استطاعت اپنے جسم پر ملتے۔ سر، چہرہ اور جسم کے اگلے حصہ سے شروع کرتے۔ اس طرح تین بار کرتے۔[1] ب… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: جس نے دن کے شروع میں یا رات کی ابتدا میں یہ دعا تین بار پڑھی: ((بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم)) ’’شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ وہ سننے اور جاننے والا ہے۔‘‘ … تو اس دن یا رات میں اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ [2] ج… بچوں کی حفاظت کے لیے، خاص طور پر حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہ کو شیطانی گزند سے محفوظ کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے: ((أُعِیْذُ کُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ، مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ۔)) [3]
Flag Counter