Maktaba Wahhabi

73 - 131
جب دوسروں کو دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کوئی نعمت عطا کی ہے مثلاً استقامت، ذہن، خوبصورتی، مال یا اولاد وغیرہ تو اس کے حسد و بغض کی پیاس بغیر اسے تکلیف پہنچائے نہیں بجھتی۔ پھر یا تو نظر بد کر دیتا ہے یا جادو کر دیتا ہے۔ہم ان سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔ ۴…اپنے اندر پائی جانے والی بیماریوں کے علاج کے سبب۔ کیونکہ کبھی آدمی خود، یا اس کا کوئی بچہ یا رشتہ دار کسی روحانی یا نفسیاتی مرض میں مبتلا ہوتا ہے اور اسے معلوم نہیں ہوتا (جس کی بعض شکلیں اور علامتیں ہم آگے بیان کریں گے) خاص طور پر نظر بد جس کی انسان کے جسم میں سرعت تاثیر حدیث سے ثابت ہے۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْعَیْنُ حَقٌّ، لَوْ کَانَ شَیْئٌ سَابَقَ الْقَدَرَ لَسَبَقَتْہُ الْعَیْنُ۔)) [1] ’’نظر بد برحق ہے، اگر کوئی چیز تقدیر پر سبقت لے جانے والی ہوتی تو نظر بد سبقت لے جاتی۔‘‘ اس میں مبتلا شخص اپنی زندگی میں مختلف قسم کی تکلیفیں اُٹھاتا ہے۔ اگر خود کا شرعی رقیہ سے علاج نہ کرے تو بسا اوقات مر بھی جاتا ہے۔ جیسا کہ حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ آپ نے فرمایا: ((أَکْثَرَ مَنْ یَمُوْتُ مِنْ أُمَّتِيْ بَعْدَ قَضَائِ اللّٰہِ وَقَدْرِہٖ
Flag Counter