Maktaba Wahhabi

75 - 131
قدمی کے لیے معاون ہوتا ہے۔ کتنے لوگوں پر اطاعت بھاری ہو جاتی ہے۔ اور وقت پر نماز کی ادائیگی دشوار ہوتی ہے۔ کتنے لوگ ہدایت کے راستے سے منحرف ہو جاتے ہیں۔ معاصی اور گناہوں میں اسراف کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ نبوی نسخہ اپنائیں اور اس کی انہیں رہنمائی کی جائے تو ان شاء اللہ ان کے راستوں میں پیش آمدہ مشکلات میں مدد کی جا سکتی ہے۔ اور اطاعت کرنے، نیز محرمات سے بچنے اور دین پر استقامت میں ان کی معاون ثابت ہوگی۔ ۸…اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کا نتیجہ قطعی ہوتا ہے۔ ہم یہاں وہاں ہسپتالوں اور دواخانوں میں ان نفسیاتی و جسمانی امراض کے علاج کے لیے کتنی دولت برباد کرتے ہیں اور کتنا وقت اور کوششیں رائیگاں کرتے ہیں۔ اگر ہم میں سے کسی سے کہا جائے کہ اس کا علاج دنیا کے آخری کونہ میں ہے تو وہاں بھی چلا جائے گا۔ یا فلاں قیمت سے ملے گا تو اسے خرید لے گا۔ مگر اس کے باوجود یہ نہیں سوچتا کہ ان اسباب کے ساتھ ایک اور سبب کا اضافہ کرلے۔ ممکن ہے اسی میں حقیقی شفا اور نفع بخش علاج ملے۔ اور وہ ہے شرعی رقیہ، جس کے لیے صرف تھوڑی سی کوشش، وقت اور صبردرکار ہے، جس کے استعمال سے اگر اجر و ثواب اور صحت و عافیت حاصل نہیں ہو گی تو کوئی قابل ذکر خسارہ بھی نہیں ہو گا۔ (ان شاء اللہ)
Flag Counter