Maktaba Wahhabi

78 - 131
(فصلت:۴۴) ’’آپ کہہ دیجیے کہ یہ تو ایمان والوں کے لیے ہدایت و شفا ہے۔‘‘ ۲ ﴿وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ﴾ (الاسرائ: ۸۲) ’’یہ قرآن جو ہم نازل کررہے ہیں مومنوں کے لیے سراسر شفااور رحمت ہے۔‘‘ یہاں ﴿مِنْ﴾ بیان جنس کے لیے ہے۔ ایسی صورت میں مکمل قرآن شفا ہے جیسا کہ اس آیت میں ہے: ۳… اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ قَدْ جَآئَ تْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ شِفَآئٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَ ھُدًی وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ﴾(یونس: ۵۷) ’’اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسی چیز آئی ہے جو نصیحت ہے اور دلوں میں جو روگ ہیں ان کے لیے شفا ہے۔رہنمائی کرنے والی ہے اور رحمت ہے ایمان والوں کے لیے۔‘‘ امام ابن قیم رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’قرآنِ کریم تمام قلبی و جسمانی اور دنیاوی و اُخروی بیماریوں کے لیے شفا ہے، مگر ہر شخص کو قرآن سے شفا حاصل کرنے کی توفیق نہیں ملتی۔ اگر کوئی بیمار قاعدے سے سچائی و ایمان داری، مکمل قبولیت اور پختہ یقین اور شرائط کی ادائیگی کے ساتھ اس کے ذریعے اپنا علاج کرے تو بیماری اس پر غالب نہیں آسکتی۔بیماری آسمان و زمین کے رب کے
Flag Counter