Maktaba Wahhabi

84 - 131
’’ ہاں اے اللہ کے بندو! علاج کرواؤ، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی پیدا نہیں کی جس کی دوا نہ بنائی ہو سوائے ایک بیماری کے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلمگ وہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’وہ بڑھاپاہے۔ ‘‘ تو جیسا کہ امام ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس حدیث میں اور اسی طرح کی دوسری حدیثوں میں واضح دلیل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علاج کا حکم دیا اور یہ توکل کے منافی نہیں۔ جس طرح بھوک، پیاس، گرمی اور سردی وغیرہ کی تکلیف سے بچاؤ کرنا ممنوع نہیں۔ بلکہ حقیقت توحید بغیر اسباب اپنائے پوری ہو ہی نہیں سکتی۔ جن کے مسببات کے لیے اللہ تعالیٰ نے انہیں شرعی طور پر مقدر کیا ہے، اسے ترک کرنا توکل کے لیے معیوب ہے۔ جس طرح امر و حکمت کے لیے قادح ہے اور اسے کمزو ر کر دیتی ہے جب کہ اس کا ترک کرنے والا سمجھتا ہے کہ ترک کرنا توکل کے لیے قوی تر ہے۔ [1] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((اَلشِّفَائُ مِنْ ثَلَاث: شربَۃ عَسَل، وَشَرطَۃمِحجَم، وَکَیّۃ نَار، وَأَناأنھَی أُمَّتِيْ عَنِ الْکَیْ بِالنَّارِ)) [2] ’’ شفا تین چیزوں میں ہے: شہد پینے میں، پچھنا لگوانے میں اور
Flag Counter