Maktaba Wahhabi

191 - 352
ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[جب تم میں سے کوئی شخص نماز میں ہو تو ا پنے سامنے کی طرف نہ تھوکے ،کیونکہ اس کے سامنے اللہ تعالیٰ ہے، اور اپنی دائیں جانب بھی نہ تھوکے، البتہ ا پنی با ئیں جانب یا قدم کے نیچے تھوک لے] …شرح… اس حدیث میں نماز کی حالت میں سامنے کی طرف تھوکنے سے منع کیا گیا ہے، اور اس کی علت یہ بتائی گئی ہے کہ اس کے چہرے کے سامنے اللہ تعالیٰ ہے۔اللہ تعالیٰ کا نماز ی کے سامنے ہونا اس طرح ہے جس طرح اس کی شان کے لا ئق ہے، اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے ساتھ مختلط ہے، بلکہ وہ تو آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہے،البتہ علم واحاطہ کے اعتبار سے اپنی مخلوق کے قریب ہے۔ اس حدیث میں دا ئیں طرف تھوکنے سے منع کی علت، دائیں طرف کی تکریم وتشریف ہے اور یہ کہ دونوں فرشتے دا ئیں طرف ہوتے ہیں ۔ شاہدِ حدیث: اس حدیث میں اس بات کا اثبات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے بحالتِ نماز قریب ہوتاہے اور اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے،البتہ ا پنی ذات کے اعتبار سے بندے کے اوپر عرش پر ہے۔ [ اللھم رب السموات السبع ورب العرش العظیم ، ربنا ورب کل شیٔ فالق الحب والنوی منزل التوراۃ الإنجیل والقرآن، أعوذ بک من شر نفسی ومن شرکل دابۃ أنت آخذ بناصیتھا ۔انت الأول فلیس قبلک شیٔ وأنت الآخر فلیس بعدک شیٔ ، وانت فوقک شیٔ وانت
Flag Counter