Maktaba Wahhabi

152 - 234
ڈھال کی قیمت کو پہنچے تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے۔ اس نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر پھل پھول لیے ہوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ اَخَذَ مِنْھَا بِفَمِہِ وَلَمْ یَتَّخِذْ خُبْنَۃً فَلَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ وَّ مَنِ احْتَمَلَ فَعَلَیْہِ ثَمَنُہٗ مَرَّتَیْنِ وَضَرْبُ نَکَالٍ۔ وَمَا اُخِذَ مِنْ اِجْرَانِہٖ فَفِیْہِ الْقَطْعُ اِذَا بَلَغَ مَا یُؤخَذُ مِنْ ذَالِکَ ثَمَنُ الْمِجَنِّ وَ مَالَمْ یَبْلُغْ ثَمَنُ الْمِجَنِّ فَفِیْہِ غَرَامَۃُ مِثْلَیْہِ وَ جَلَدَاتُ نَکَالٍ جس شخص نے اس میں سے اپنے منہ سے لیا، اور خوشہ نہیں لیا تو اس پر کچھ نہیں اور اگر کچھ اپنے ہمراہ لے گیا تو دو چند قیمت اور تعزیر ہو گی۔ اور جو بڑا خوشہ لے گیا تو اگر وہ ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے تو ہاتھ کاٹا جائے۔ اور اگر ڈھال کی قیمت کو نہیں پہنچتا تو دو چند نقصانی دلوائی جائے۔ اور اس پر کوڑوں کی تعزیر کی جائے۔(رواہ اہل السنن) اسی بناء پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: لَیْسَ عَلَ الْمُنْتَھِبِ وَلَا عَلَی الْمُخْتَلِسِ وَلَا الْخَائِنِ قطعٌ لوٹنے والے اور اُچکے اور خائن کا ہاتھ نہ کاٹا جائے۔ جیب کترے، رومال اور آستینوں سے﴿یعنی جیبوں سے مال و دولت﴾ لے جائیں تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا اور یہی قول صحیح ہے۔
Flag Counter