Maktaba Wahhabi

162 - 234
یارسول اللّٰہ وما طینۃ الخبال اے اللہ کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) یہ طینۃ الخبال کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عرق اھل النار(رواہ مسلم فی صحیحہ) یہ جہنمیوں کا گندہ خون(پسینہ، پیپ، رطوبت وغیرہ) ہے ۔ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے؛ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کل مسکر خمر و کل مسکر حرام (رواہ ابو داؤد) ہر نشہ آور چیز شراب میں شمار ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ اور اس باب میں بے شمار احادیث مستفیضہ(مشہور) مروی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام جو امع الکلم ہوتا تھا، تمام کو جمع کر دیا کہ ہر وہ چیز جو عقل میں فرق پید اکر دے اور نشہ لائے حرام ہے خواہ وہ کھانے والی ہو یا پینے والی۔ علاوہ ازیں خمرو شراب تو کبھی کبھی پکائی جاتی ہے اور گھاس، جڑی بوٹیاں تو پانی میں بھگو دی جاتی ہیں اور پی لی جاتی ہیں ۔ پس خمر و شراب پی بھی جاتی ہے اور کھائی بھی جاتی ہے اور جب یہ نشہ آور ہے تو حرام ہے متقدمین نے اس کی خصوصیات کے متعلق بحث نہیں کی کیونکہ اس کی پیداورار 600؁ھ میں یا اس کے قریب قریب ہوئی ہے جس طرح کہ شراب کی بہت سی قسمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پیدا ہوئی ہیں او ریہ سب کی سب ان جوامع الکلم کے اندر آگئیں جو کتاب و سنت کے اندر مذکور ہے ۔
Flag Counter