Maktaba Wahhabi

221 - 234
حاجت کے مطابق واجب ہے۔ جس طرح کہ نان و نفقہ واجب ہے، اور یہی مناسب فیصلہ ہے۔ اور بیوی پر شوہر کا حق ہے جب چاہے بیوی سے فائدہ اٹھائے لیکن شرط یہ ہے کہ بیوی کو نقصان نہ پہنچے یا کسی واجب حق سے قاصر نہ ہو جائے، بیوی پر واجب ہے کہ شوہر کو قدرت دے، اس کے گھر سے اس کی اجازت یا شارع(شریعت) کی اجازت کے بغیر نہ نکلے۔ گھر کی خدمت کے متعلق فقہاء کا اختلاف ہے، مثلاً فرش بچھا دینا، جھاڑو وغیرہ لگا دینا، روٹی وغیرہ پکا دینا وغیرہ، تو بعض علماء کہتے ہیں کہ یہ بیوی پر واجب ہے بعض واجب نہیں کہتے، بعض کہتے ہیں درمیانی خدمات واجب ہیں۔
Flag Counter