Maktaba Wahhabi

31 - 234
پوری طرح ادا ہو جا ئیں گے۔ آیت بالا کے اندر امانت کی ادائیگی اور حق داروں کے حقوق ان تک پہنچانے کا حکم کیا گیا ہے، تو اداء ِامانت اور ادائِ امانت میں عدل و انصاف یہی دو چیزیں، سیاست عادلہ(یعنی شرعی اصولوں پر مبنی سیاست) اور ولایت صالحہ(نیک حکمران) اور(اللہ کے ہاں قابل قبول) اسلامی حکو مت کا اصل مقصد ہے۔ نوٹ: امانت کی دو قسمیں ہیں، ایک تو لوگوں پر(سول ، پولیس، اور فوجی) حکام مقرر کرتے وقت بہترین صلاحیتوں(مثلاً: اللہ سے ڈرنے والے اور انتظامی اُمور کو سمجھنے اور بہترین طریقے سے انہیں ادا کرنے) کے حامل افراد کو(اقرباء پروری سے بچتے ہوئے) عدل و انصاف کے ساتھ مقرر کرنا اور دوسرا لوگوں تک ان کی معیشت یعنی مال و دولت کی منصفانہ تقسیم کرنا۔ چنانچہ کتاب کے پہلے چار ابواب(Chapters) میں لوگوں پر حکام و عُمال(مثلاً: پولیس افسران، فوجی افسران، بینک افسران، ریلوے افسران، ہوائی جہازوں کے افسران، جج یعنی قاضی، اور ان کے ماتحت عملہ، اسی طرح اسکول ٹیچر، لیکچرار، پروفیسرز، اور ان کا ماتحت عملہ، مؤذن، امام، خطیب اور خادمِ مسجد وغیرہ) مقرر کرنے کے سلسلے میں رقم کئے گئے ہیں۔ جبکہ بعد میں مال و دولت کی تقسیم والی امانت کے متعلق بحث کی گئی ہے۔
Flag Counter