Maktaba Wahhabi

46 - 234
کے قاضیوں کے لیے جہنم بتلائی ہے اور ایک قِسم کے قاضیوں کے لیے جنت۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : اَلْقُضَاۃُ ثَلَاثَۃٌ قَاضِیَانِ فِی النَّارِ وَقَاضٍ فِی الْجَنَّۃِ فَرَجُلٌ عَلِمَ الْحَقَّ وَقَضٰی بِہٖ فَھُوَ فِی الْجَنَّۃِ(رواہ اہل السنن) قاضی﴿یعنی جج﴾ تین قسم کے ہیں۔ دو قسم کے قاضی﴿جج﴾ جہنم میں جائیں گے اور ایک قسم کے قاضی﴿جج﴾ جنت میں۔ پس وہ آدمی جو حق کو پہچان کر صحیح اور سچا، انصاف پر مبنی فیصلہ کرے وہ جنت میں جا ئے گا ۔ اور قاضی﴿جج﴾ ہر اس آدمی کو کہتے ہیں جو دوفریقوں کے درمیان فیصلہ کرے۔ اور دونوں فریق کو حکم دے۔ اب وہ شخص خلیفہ ہو یا سلطان یا اس کا نائب﴿یعنی گورنر﴾ ہو، یہاں تک کہ بچوں کی تحریر و خط کے جو نگران﴿اساتذہ﴾ ہیں ان کو بھی یہ حکم شامل ہے، ایسا ہی ذکر اصحابِ رسول اللہا نے کیا ہے۔ اور وہ ایسا ہی کرتے تھے اور یہ ظاہر ہے۔
Flag Counter