Maktaba Wahhabi

56 - 234
اور یہ اس لیے آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: اَلصَّلٰوۃُ عِمَادُالدِّیْنِ نماز دین کا ستون ہے۔ جب متولی امر﴿حاکم وقت، گورنر اور تمام افسر﴾ اس ستون کی حفاظت کریں گے تو نماز اُنہیں فحش اور منکرات سے بچا لے گی۔ اور دوسری طاعات و عبادات میں معین ومددگار ہو گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَاسْتَعِینُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوۃِ ط وَاِنَّھَا لَکَبِیْرَۃٌ اِلَّا عَلَی الْخَا شِعِیْْنَ(بقرہ:49) اور صبر اور نماز کے ذریعے اللہ کی مدد حاصل کرو اور البتہ نماز﴿قائم کرنا بہت﴾ شاق﴿بھاری اور مشکل﴾ ہے مگر ان پر نہیں جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں۔ اور فرما تا ہے ۔ یٰٓاَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوااسْتَعِیْنُوْابِالصَّبْرِوَالصَّلٰوۃِ اِنَّ اللّٰه مَعَ الصَّابِرِیْنَ(بقرہ:153) ایمان والو! تم کو کسی طرح کی مشکل پیش آئے تو اس کے مقابلہ کے لیے صبر اور نماز کے ذریعے اللہ کی مدد حاصل کرو بیشک اللہ صبر کرنے والوں کا ساتھی ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کر تے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَاْمُرْ اَھْلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْھَا لَا نَسْئَلُکَ رِزْقًاط نَحْنُ نُرْزُقُکَ ط وَالْعَاقِبَۃُ لِلتَّقْوٰی(طہ:132) اے نبی! اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو اور خود بھی اس کے پابند رہو، ہم آپ سے کچھ روزی تو طلب کرتے نہیں بلکہ ہم روزی دیتے ہیں اور اچھا انجام تو پرہیزگاروں ہی کا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنَ مَٓا اُرِیْدُ مِنْھُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّمَا اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنَ، اِنَّ اللّٰه ھُوَ الرَّزَّاقُ ذُوالْقُوَّۃِالْمَتِیْنُ (ذاریات:57۔56) اور ہم نے جنوں اور انسانوں کو اسی غرض سے پیدا کیا ہے کہ ہماری عبادت کیا کریں، ہم ان سے کچھ روزی کے تو خواہاں نہیں ہیں اور نہ اس کے خواہاں ہیں کہ ہمیں کھلائیں۔ اللہ خود
Flag Counter