Maktaba Wahhabi

60 - 234
وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ فِیْہِ بَاْسٌ شَدِیْدٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِیَعْلَمَ اللّٰه مَنْ یَّنْصُرُہٗ وَرُسُلُہٗ بَالْغَیْبِ(حدید:25) اور ہم نے لوہا نازل کیا، اس میں بڑا خطرہ ہے اور اس میں لوگوں کے فائدے بھی ہیں، اور ایک غرض یہ بھی ہے کہ اللہ ان لوگوں کو معلوم کرے جنہوں نے اللہ کو دیکھا نہیں، اور پھر بھی اللہ اور اس کے رسولوں کی مدد کو کھڑے ہو جاتے ہیں۔ پس جو شخص کتاب اللہ کو چھوڑ کر دوسری راہ اختیار کرے اُسے لوہے﴿یعنی تلوار، گولی اور بم وغیرہ﴾ سے سیدھا کیا جائے، اس لیے کہ دین کا﴿قیام و﴾ قوام، دین کی مضبوطی اور پائیداری کتاب اللہ﴿قرآن و سنت﴾ اور شمشیر و بندوق ہوتی ہے۔ سیدنا جابر بن عبداللہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا ہے: اَنْ نَضْرِبَ بِھٰذَا۔ یعنی ہم تلوار سے اُسے ماریں جو قرآن سے منہ موڑے۔ پس جبکہ مقصود یہ ہے تو اقرب فالاقرب طریقے سے مقصود حاصل کیا جائے، اور ایسے دو آدمیوں کو دیکھا اور جانچا جائے کہ اقرب الی المقصود(Near t، requirement) دونوں میں سے کون ہے؟ جو دونوں میں اقرب الی المقصود ہو اُسے والئ امر﴿حاکم، گورنر، مجاز افسر، جج، سپہ سالار، زکوٰۃ و صدقات اور جزیہ اکٹھا کرنے والے تحصیلدار﴾، اور﴿چھوٹا بڑا﴾ امیر مقرر کیا جائے۔ پس اگر صرف ولایت و امامت﴿حکومت و حکمرانی﴾ ہے تو ایسے شخص کو مقدم رکھنا چاہئے جسے رسول اللہا نے مقدم رکھا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: یَؤُمُّ الْقَوْمَ اَقْرَئُ ھُمْ لِکِتَابِ اللّٰه فَاِنْ کَانُوْا فِی قِرَائَ ۃٍ سَوَائً فَاَعْلَمُھُمْ بِالسُّنَّۃِ فَاِنْ کَانُوْا فِی السُّنَّۃِ سَوَائً فَاقْدَمُھُمْ ھِجْرَۃً فَاِنْ کَانُوْا فِی الْھِجْرَۃِ سَوْائً
Flag Counter