Maktaba Wahhabi

63 - 234
بیشک انسان جلدباز پیدا کیا گیا ہے، جب اس کو نقصان پہنچتا ہے تو گھبرا اٹھتا ہے، اور جب اس کو فائدہ پہنچتا ہے تو بخل کرنے لگتا ہے، مگر جو نماز گزار ہیں وہ اپنی نمازوں میں کبھی ناغہ نہیں ہونے دیتے اور جن کے مال و دولت میں ما نگنے والے اور نہ مانگنے والے دونوں کا حصہ معین ہے، … اللہ کے اس فرمان تک، … اور جو(اپنی تحویل کی) امانتوں کا، اپنے وعدے اور عہد کا پاس کرتے ہیں۔(معارج:19 تا 32)۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: اِنَّا اَنْزَلْنَا اِلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْکُمَ بَیْنَ النَّاسِ بِمَا اَرَاکَ اللّٰه وَلَا تَکُنْ لِّلْخَآئِنِیْنَ خَصِیْمًا،(نساء:105) اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے کتابِ برحق تم پر نازل کی ہے کہ جیسا آپ کو اللہ نے دکھلا دیا ہے اسکے مطابق لوگوں کے باہمی جھگڑے چکا دیا کرو۔ اور دغابازوں(خیانت کرنے والوں) کے طرف دار نہ بنو۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: اَدِّ الْاَمَانَۃَ اِلی مَنِ ائْتَمَنَکَ وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَکَ تمہارے پاس جس نے امانت رکھی ہے تو اُسے تم دے دو، اور تمہارے ساتھ کوئی خیانت کرے تو تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادہے: اَلْمُوْمِنُ مَنْ اَمِنَہُ الْمُسْلِمُوْنَ عَلٰی دِمَائِھِمْ وَاَمْوَالِھِمْ وَالْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مَنْ لِّسَانَہٖ وَیَدِہٖ وَالْمُھَاجِرُ مَنْ ھَجَرَ عَمَّا نَھَی اللّٰه عَنْہُ وَالْمُجَاھِدُ مَنْ جَاھَدَ نَفْسَہَ فِیْ ذَاتِ اللّٰهِ مومن وہ ہے جس سے دیگر مسلمان اپنے خون اور مال کے بارے میں بے خوف ہوں۔ اور مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمانوں کو سلا متی ملے، اور مہاجر وہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے اس سے رُک جائے اور مجاہد وہ ہے جو ذات الٰہی کے لیے اپنی
Flag Counter