Maktaba Wahhabi

116 - 153
شفاعت کا معنی و مفہوم شفاعت کا معنی: لغت میں:…شفع یشفع شفاعۃ کا مصدر ہے؛ یعنی جب کسی چیز کو دوہرا کردیا جائے۔ شفع[جوڑا]وتر[اکیلے]کی الٹ اورضدہے۔ اصطلاح میں:… نفع کے حصول یا نقصان سے بچنے کے لئے کسی دوسرے کا واسطہ اختیار کرنا۔ شفاعت کی اقسام: شفاعت کی دو اقسام ہیں: ۱۔ منفی شفاعت۔ ۲۔ مثبت شفاعت۔ منفی شفاعت: ا۔ اس کا معنی: …(وہ جو غیراللہ سے طلب کی جائے، اور اس پراللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی قادر نہ ہو) ب: اس کی دلیل:… اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰکُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْہِ وَ لَا خُلَّۃٌ وَّ لَا شَفَاعَۃٌ وَ الْکٰفِرُوْنَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴾[البقرۃ:۲۵۴] ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اس میں سے خرچ کرو جو ہم نے تمھیں دیا ہے، اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس میں نہ کوئی خرید و فروخت ہوگی اور نہ کوئی دوستی اور نہ کوئی سفارش اور کافر لوگ ہی ظالم ہیں۔‘‘
Flag Counter