Maktaba Wahhabi

78 - 153
ایمان کیا ہے؟ ایمان کا معنی: لغت میں:… تصدیق اور اقرار کو کہتے ہیں۔ اہل سنت و الجماعت کے ہاں ایمان کا معنی: ۱۔ دل سے اعتقاد ۲۔ زبان سے اقرار ۳۔ اعضاء سے عمل ۴۔ نیکی کرنے سے بڑھتا ہے۔ ۵۔ گناہ کا کام کرنے سے کم ہوتا ہے۔ ایمان کے ارکان: ایمان کے چھ ارکان ہیں: ۱۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان ۲۔ اس کے فرشتوں پر ایمان۔ ۳۔ اس کی کتابوں پر ایمان۔ ۴۔ اس کے رسولوں پر ایمان۔ ۵۔ آخرت کے دن پر ایمان۔ ۶۔ اچھی اوربری تقدیر پر ایمان۔ اب ان میں سے ہر ایک رکن کی کچھ تفصیل بیان کی جاتی ہے: ا:…اللہ تعالیٰ پر ایمان مندرجہ ذیل چار امور کو متضمن(شامل)ہے:
Flag Counter