Maktaba Wahhabi

161 - 153
دعوت توحید دعوت إلی اللہ بہت بڑی منزلت والی چیز ہے۔اس کی فضیلت بہت عظمت والی ہے۔ یہ انبیاء و مرسلین علیہم السلام کا وظیفہ[اور ان کی ذمہ داری]ہے اور اولیاء و صالحین رحمۃ اللہ علیہم کا میدان عمل ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿اُدْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَۃِ وَ الْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ وَ جَادِلْہُمْ بِالَّتِیْ ہِیَ اَحْسَنُ﴾[النحل:۱۲۵] ’’اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلا اور ان سے اس طریقے کے ساتھ بحث کر جو سب سے اچھا ہے۔‘‘ نیز اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿قُلْ ھٰذِہٖ سَبِیْلِیْٓ اَدْعُوْٓا اِلَی اللّٰہِ عَلٰی بَصِیْرَۃٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِی﴾ ’’ فرما دیجئے میری راہ یہی ہے میں اورمیرے پیروکار اللہ کی طرف بصیرت کے ساتھ بلا رہے ہیں۔‘‘[یوسف: ۱۰۸] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایاتھا: ((فَوَ اللّٰہِ لَئِنْ یَہْدِیَ اللّٰہُ بِکَ رَجُلًا وَاحِدًا خَیْرٌ لَکَ مِنْ أَنْ یَّکُوْنَ لَکَ حُمْرُ النَّعْمِ۔))[متفق علیہ] ’’اللہ کی قسم!اللہ تعالیٰ اگر تمہارے ذریعہ سے کسی آدمی کو ہدایت دے دے تو تمہارا یہ فعل تمہارے لیے سرخ اونٹوں کے گلے سے زیادہ اچھا ہے۔‘‘ نیزرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ دَعَا اِلٰی ہُدًی کَانَ لَہُ مِنَ الْاَجْرِ مِثْلَ اُجُوْرِ مَنْ تَبِعَہُ، لَا
Flag Counter