Maktaba Wahhabi

76 - 153
اسلام کے ارکان اسلام کے ارکان پانچ ہیں: ۱۔ لا إلہ إلا اللّٰہ محمدرسول اللّٰہ کااقرار کرنا اور گواہی دینا۔ ۲۔ نمازقائم کرنا۔ ۳۔ زکوٰۃ اداکرنا۔ ۴۔ رمضان کے روزے رکھنا۔ ۵۔ صاحب استطاعت کا حج بیت اللہ کرنا۔ ان ارکان کی دو اقسام ہیں: پہلی قسم:… جس کے بغیر بنیاد ہی قائم نہیں ہوسکتی، جنہیں بنیادی ارکان کہا جاتا ہے: یہ دو ارکان ہیں: ۱۔ شہادتین کا اقرار کرنا۔ ۲۔ نماز قائم کرنا۔ دوسری قسم:…جن کے بغیربنیاد کی تکمیل ممکن نہیں ہے:انہیں ارکان اِتمام کہا جاتا ہے۔ یہ تین ارکان ہیں: ۱۔ زکوٰۃ ادا کرنا۔ ۲۔ رمضان کے روزے رکھنا۔ ۳۔ بیت اللہ کا حج کرنا۔ ارکان اسلام کی دلیل: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ((بُنِیَ الْاِسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ: شَہَادَۃُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلَ اللّٰہِ، وَاِقَامِ الصَّلاۃِ، وَإِیْتَائَ الزَّکَاۃِ، وَصَوْمِ
Flag Counter