Maktaba Wahhabi

54 - 153
نواقض اسلام نواقض[ناقض کی جمع ہے؛ناقض]کہتے ہیں کسی عمل کو خراب، فاسد، باطل کرنے والے قول اور عمل کو۔یہ امور بہت زیادہ ہیں۔ لیکن ان میں سے زیادہ خطرناک اور کثیر الوقوع دس چیزیں ہیں: ۱۔ اللہ تعالیٰ کیساتھ شرک کرنا: شرک میں سے غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا بھی ہے، جیسے کسی قبر پر ذبح کرنایا پھر جنات[یا شیاطین]کے لیے ذبح کرنا۔ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ﴾ ’’یقینا اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہیں بخشتا اور اس سے کم گناہ جسے چاہے بخش دیتا ہے۔‘‘[النساء: ۱۱۶] ۲۔ اپنے اوراللہ تعالیٰ کے درمیان واسطے بنانا ان کوسفارشی بنانا ان پر بھروسا کرنا۔[1]
Flag Counter