Maktaba Wahhabi

154 - 153
الفاظ کے متعلق دو مفید قواعد حرام کلام سے زبان کو روکنا واجب ہے: جیساکہ چغل خوری؛ غیبت اور جھوٹ۔ اورشرکیہ کلام: جیسے غیراللہ کے نام کی قسم کھانا۔ اس لیے کہ انسان سے ہر اس لفظ کے متعلق سوال ہوگا جو اس کے منہ سے نکلتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْہِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ﴾[ق:۱۸] ’’وہ کوئی بھی بات نہیں بولتا مگر اس کے پاس ایک نگران تیار ہوتا ہے۔‘‘ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کی زبان سے نکلنے والے ایک کلمہ کی وجہ سے انسان دین اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ پس اس لیے واجب ہوتا ہے کہ انسان اپنی زبان سے نکلنے والے الفاظ اور کلمات کی حفاظت کا اہتمام کرے۔ وہ الفاظ اور کلمات جن میں شرک کا احتمال ہو: ایسے الفاظ کا استعمال کرنا جائز نہیں۔اس لیے کہ ایسے کلمات کے استعمال سے شرک میں وقوع پذیر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے یا پھر یہ کلمات اس کے لیے شرک کا دروازہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
Flag Counter