Maktaba Wahhabi

22 - 131
’’میں نے اس کی محبت بغیر کسی بغض کے چھوڑی ہے جس کی وجہ اس کے شرکاء کا کثرت سے ہونا ہے اس طرح جس طرح اگر مکھی کھانے میں گر جائے تو میں اپنا ہاتھ کھینچ لیتا ہوں حالانکہ دل چاہ رہا ہوتا ہے اور جس طرح (نسلی) کالے رنگ کا کتا اس پانی پر نہیں آتا جس میں وہ دیکھے کہ دوسرے کتے اپنا منہ ڈال گئے ہیں۔‘‘ اللہ تعالیٰ ہماری غیرتوں کی حفاظت فرمائے جو کہ کسی بازار سے نہیں ملتی اگر کوئی خریدنا چاہے تو اسے اربوں کی بھی نہیں ملے گی اور ہماری زندگیوں کو داغ دھبوں سے محفوظ رکھے۔ (آمین) کیونکہ شاعر کہتا ہے کہ : گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں لگا داغ سینے پہ جاتا نہیں واللّٰه المستعان 
Flag Counter