Maktaba Wahhabi

28 - 118
عَنْہَا قُلْ اِنَّمَاعِلْمُہَاعِنْدَ اللّٰهِ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُوْنَ (۱۸۷) یہ لوگ آپ سے قیامت کے٭ متعلق سوال کرتے ہیں کہ اسکا وقوع کب ہو گا ؟ ٭ آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم صرف میرے رب ہی کے پاس ہے ۔ ٭اس کے وقت پر اس کو سوا اللہ کے کوئی اور ظاہر نہ کرے گا ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں بڑا بھاری (حادثہ) ہو گا ٭وہ تم پر محض اچانک آ پڑے گی ۔ وہ آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے گویا آپ اس کی تحقیقات کر چکے ہیں ۔٭ آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم خاص اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ ٭ سَاعَۃٌ کے معنی گھڑی (لمحہ یاپل) کے ہیں ۔ قیامت کو ساعۃ اس لئے کہا گیا ہے کہ یہ اچانک اس طرح آجائے گی کہ پل بھر میں ساری کائنات درہم برہم ہوجائے گی یا سرعت حساب کے اعتبار سے قیامت کی گھڑی کو ساعۃ سے تعبیر کیاگیا ہے۔ ٭ اَرْسَیٰ یُرْسِیْ کے معنی اثبات و وقوع کے ہیں ، یعنی کب یہ قیامت ثابت یا واقع ہوگی ؟ ٭ یعنی اس کا یقینی علم نہ کسی فرشتے کو ہے نہ کسی نبی کو ، اللہ کے سوا اس کا علم
Flag Counter