Maktaba Wahhabi

93 - 118
تجھے کیا خبر شاید وہ سنور جاتا٭(۳) ۔ ٭ یعنی وہ نابینا تجھ سے دینی رہنمائی حاصل کر کے عمل صالح کرتا جس سے اس کا اخلاق و کردار سنور جاتا، اس کے باطن کی اصلاح ہو جاتی اور تیری نصیحت سننے سے اس کو فائدہ ہوتا۔ اَوْ یَذَّکَّرُ فَتَنْفَعُہٗ الذِّکْرٰی ۔ یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائدہ پہنچاتی(۴) ۔ اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰی ۔ جو بے پروائی کرتا ہے٭(۵) ۔ ٭ ایمان سے اور اس علم سے جو تیرے پاس اللہ کی طرف سے آیا ہے۔ یا دوسرا ترجمہ ہے جو صاحب ثروت و غنا ہے۔ فَاَنْتَ لَہٗ تَصَدّٰی ۔ اس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے٭۔ (۶) ٭ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مزید توجہ دلائی گئی ہے کہ مخلصین کو چھوڑ کر معرضین کی طرف توجہ مبذول رکھنا صحیح بات نہیں ہے۔ وَمَا عَلَیْکَ اَلاَ یَزَّکّٰی حالانکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں٭ (۷) ۔ ٭ کیونکہ تیرا کام تو صرف تبلیغ ہے۔ اس لئے اس قسم کے کفار کے پیچھے
Flag Counter