Maktaba Wahhabi

94 - 118
پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وَاَمَّا مَنْ جَآئَ کَ یَسْعٰی ۔ اور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے٭(۸) ۔ ٭ اس بات کا طالب بن کر کہ تو خیر کی طرف اس کی رہنمائی کرے اور اسے وعظ و نصیحت سے نوازے۔ وَہُوَ یَخْشٰی ۔ اور وہ ڈر (بھی) رہا ہے٭(۹) ۔ ٭ یعنی اللہ کا خوف بھی اس کے دل میں ہے، جس کی وجہ سے یہ امید ہے کہ تیری باتیں اس کے لئے مفید ہوں گی اور وہ ان کو اپنائے گا اور ان پر عمل کرے گا۔ فَاَنْتَ لَہٗ تَلَہّٰی ۔ تو اس سے بے رخی برتتا ہے٭(۱۰) ۔ ٭ یعنی ایسے لوگوں کی تو قدر افزائی کی ضرورت ہے نہ کہ ان سے بے رخی برتنے کی۔ ان آیات سے یہ بات معلوم ہوئی کہ دعوت و تبلیغ میں کسی کو خاص نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اصحاب حیثیت اور بے حیثیت، امیر اور غریب، آقا و غلام مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے سب کو یکساں حیثیت دی جائے اور سب کو مشترکہ خطاب کیا جائے، اللہ تعالیٰ جس کو چاہے گا اپنی
Flag Counter