Maktaba Wahhabi

63 - 74
«یَغْفِرُ اللّٰهُ لِرافِعِ بن خدیج اَنَا وَاللّٰهِ اَعلَم بِالْحَدِیْثِ مِنْهُ انَّمَا جَآء النبیُّ صلی اللہ علیہ وسلم رجُلان من الاَ نصار قَدِاقْتَتَلا فَقَالَ: اِنْ کَانَ هٰذَا شَاْنُکُمْ فَلَا تَکْرُو الْمَزَارِعَ فَسَمِعَ رَافِع قَوْلَه فَلَا تَکْرُوالْمَزَارِعَ»(ابو داؤد ۔ نسائی بحواله فقه السنة ج ۳صفحه نمبر ۱۶۴) ترجمہ :’’ اللہ تعالیٰٰ رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ کومعاف فرمائے! واللہ میں اس حدیث کو ان سے بہتر جانتا ہوں۔ واقعہ یہ ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس انصار کے دو آدمی لڑتے جھگڑتے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اگر تمہارا یہی حال ہے تو زمین کرایہ پر نہ دیا کرو۔‘‘رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی آخری قول کہ زمین کو کرایہ پر نہ دیا کر و سن لیا(یعنی یہی آخری قول بیان کرنا شروع کر دیا)‘‘ تنقید:یہ توجیہ اس لحاظ سے محل نظر ہے کہ حضرت رافع بن خدیج زمین کو کرایہ پر دینے (محاقلہ ) کے قائل ہیں جیسا کہ تو جیہ نمبر ۱ کی چوتھی شق میں واضح کیا گیا ہے اور یہ روایت کرایہ پر دینے کوہی ناجائز بتا رہی ہے۔ غرض یہ کہ عدم جواز مزارعت (مخابرہ اور محاقلہ )کی روایات کی توجیہ کے متعلق تین روایات آئی ہیں۔ ان میں ایسی شرائط مذکور ہیں جو فی الواقع شرعی لحاظ سے نا درست ہیں مگر مشکل یہ ہے کہ عدم جواز کی کثیر التعداد روایات مزارعت سے علی الاطلاق منع کر رہی ہیں لہٰذا ان دونوں قسم کی روایات کو آمنے سامنے رکھنے سے بھی ذہن پوری طرح صاف نہیں ہوتا ۔ ان توجیہات کے بعد اب ہم دونوں قسم کی روایات میں تطبیق کی صورت پر غور کریں گے۔ تطبیقات :حضرت عبداللہ بن عبا س رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تطبیق: حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان دونوں قسم کی روایات کی تطبیق کی صورت یوں بیان فرمائی کہ : «لمَّا سَمِعَ اَکْثَرُ النَّاسِ فِی کراءِ الارْض قَال سُبْحَانَ اللّٰه انَّما قالَ رسولُ اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم لِاَنْ منَحَها اَحَدُکُمْ اخاه(ای قاله تحریضاً للنَّاسِ علَی الاحسانِ)ولم یَنْهَ عَنْ کَرَائِها» ( ابن ماجه ۔احمد ۔ابوداؤد۔ بحواله منتقی الاخبار۔ کتاب المزارعة) ترجمہ :’’ جب حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زمین کے کرائے کے سلسلہ میں اکثر لوگوں کی چہ میگوئیاں سنیں تو فرمایا: سبحان اللّٰہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فرمایا تھا کہ تمہارا کوئی
Flag Counter