Maktaba Wahhabi

58 - 74
ترجمہ:’’منع فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کا کرایہ لینے یا کسی بھی طرح کا دوسرا فائدہ اٹھانے سے ۔‘‘ (۵)۔۔۔حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَنْ کَانَتْ لَه اَرضٌ فَلْیَزْرَعْهَا اَوْلِیُزْرِعَهَا اَخَاهُ وَلَایُکْرِیْهَا»(مسلم ۔ایضاً) ترجمہ:’’جس کے پاس زمین ہو وہ اس پر خود کاشت کرے یا پھر اپنے بھائی کو دے دے او ر کرایہ نہ لے۔‘‘ (مسلم ایضاً)(بخاری کتاب المزارعہ۔باب ماکان من اصحا ب النبی…) (۶)۔۔۔ یہی حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ : «ان النبیَّ صلی اللہ علیہ وسلم نهٰی عن المخابرة»(ایضاً) ترجمہ:’’رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مخابرہ (بٹائی )سے منع فرمایا۔‘‘ (۷)۔۔۔ یہی حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ۔ «مَنْ کَانَتْ لَه اَرضٌ فَلْیَهِبْهَا اَوْلِیُعِرْهَا» (مسلم ۔ایضاً) ترجمہ:’’جس کے پاس زمین ہو وہ اس کو ہبہ کردے یا عاریۃً دے دے۔‘‘ حضرت جابربن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مسلم میں اوربھی بہت سی احادیث مروی ہیں لیکن حصول طلب کے لئے اتنی احادیث بھی کافی ہیں ۔ان احادیث سے یہ واضح ہوجاتاہے کہ زمین سے فائدہ اٹھانے کی ان چاروں اقسام میں سے جو اوپرمذکورہوئیں ان میں سے کوئی قسم بھی جائز نہیں ۔ رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن خدیج کی مرویات: (۲)۔۔۔ رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ : «کنا نُحَاقِلَ الارضَ عَلٰی عَهْدِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی اللہ علیہ وسلم فَنُکْرِیْهَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبْعِ وَالطَّعَامُ الْمُسَمّٰی فَجَآءَ نَاذَاتَ یَوْمٍ رَجُلٌ مِنْ عمُومَتِیَ فَقَالَ نَهَانَا رَسُوْل اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم عَنْ امرِکَان لَنَا نَافِعاً وَطَوَاعِیَةِ اللّٰه وَرَسُوْلِه اَنْفَعُ لَنَا نَهَانَا اَنْ نُّحَاقِلَ الْاَرْضَ اِلاَّ اَنْ یَزْرَعْهَا وَکَرِهَ کِرَائَهَا وَمَا سِویٰ ذٰ لِك»(مسلم ۔ایضاً) ترجمہ:’’:ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں محاقلہ کیا کرتے تھے تو اپنی زمین کو تیسرا حصہ یا چوتھا حصہ (بٹائی پر) یا معین اناج کے عوض کرایہ پرچلاتے تھے ۔ایک روز ہمارے پا س میرے چچاؤں میں کوئی صاحب آئے اورکہنے لگے ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسے کام سے منع کردیا جس میں ہمارا فائد ہ تھالیکن اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں ہمیں زیادہ فائدہ ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter