Maktaba Wahhabi

47 - 74
اور نادار لوگ نادار تر بنتے جائیں ‘ جاگیرداری اور سرمایہ داری بڑھ رہی ہو‘ لوگوں میں زکوٰۃ کے علاوہ انفاق فی سبیل اللہ کا جذبہ ختم ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فتویٰ کے مطابق فاضلہ دولت حرام ہو جاتی ہے اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پالیسی کے مطابق حکومت کو یہ حق حاصل ہے کہ اگر زکوٰۃ سے طبقاتی تقسیم ختم یا کم نہیں ہوتی تو ایسے اقدامات کرے جس سے فاضلہ دولت امراء کے ہاتھوں سے نکل کر حاجت مندوں تک پہنچ سکے۔
Flag Counter