Maktaba Wahhabi

60 - 74
کا محاقلہ کی طرح کرایہ طے کرنا)سے منع فرمایا ہے۔‘‘ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ: «نَهٰی رَسُوْلُ اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم مِنَ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ اشْتَرَآءُ التَّمْرِ فِیْ رَءُوْسِ النَّخْلِ وَالْمُحَاقَلَةِ کِرَاءُ الْاَرْض»(ایضاً) ترجمہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزابنہ اور محاقلہ سے منع فرمایا ہے۔مزابنہ کھجور کا بیچنا ہے درخت پر اور محاقلہ زمین کو کرایہ پر چلانا۔‘‘ عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن معقل کہتے ہیں کہ میں نے ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ضحاک سے مزارعت کے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ: «نَهٰی رَسُوْلُ اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم عَنِ الْمُزَارَعَةِ»(مسلم۔ ایضاً) ترجمہ:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزارعت سے منع فرمایا ہے۔‘‘ عدم جواز سے متعلق حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یا دوسرے مسؤلین کے مختلف جوابات: (۱) ۔۔۔حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی زمین کو کرایہ پر دیا کرتے تھے۔عہدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم ‘ صدیقی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ‘ فارو قی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،عثمانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،اور شروع معاویہ کی خلافت میں تا آنکہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اخیر خلافت میں ان کو خبر پہنچی کہ رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ممانعت بیان کرتے ہیں تو وہ رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے ۔میں بھی ان کے ساتھ تھا اوران سے یہ مسئلہ پوچھا توحضرت رافع رضی اللہ تعای عنہ نے کہا کہ: «کَانَ رَسُوْل اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم یَنْهٰی عَنْ کِرَاءَ الْمَزَارِعَ»(مسلم ۔ایضاً) ترجمہ :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کو کرایہ پر دینے سے منع کیا ہے۔ یہ سن کر عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے سالم یوں بیان فرماتے ہیں کہ: عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی زمینوں کو کرایہ پر دیا کرتے تھے یہاں تک کہ ان کو خبر پہنچی کہ رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن خدیج انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس سے منع کرتے ہیں۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملے اور کہا’’ تم کراء الارض سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا حدیث بیان کرتے ہو؟‘‘رافع نے کہا ’’میں نے اپنے دونوں چچاؤں سے جو بدر میں شریک ہوئے تھے سنا‘ وہ گھر والوں سے حدیث بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کرایہ پر دینے سے منع کیا ہے۔‘‘ حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ ’’ میں جانتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں زمین کرایہ پر دی جاتی تھی۔‘‘پھر عبد اللہ ڈرے۔ ایسا نہ ہو کہ اس بات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نیا حکم دیا ہو جس کی انہیں خبر نہ ہوئی ہو تو انہوں نے زمین کرایہ پر دینا چھوڑ دیا۔ (مسلم۔ ایضاً)
Flag Counter