Maktaba Wahhabi

65 - 74
میں سے کچھ مخابرہ کوجائز سمجھتے ہیں اورر کچھ محاقلہ کو۔ان حالات میں مزارعت کے جواز پر اجماع کے دعویٰ کو کیسے درست قرار دیا جاسکتا ہے؟ مزارعت کے قائلین اور منکرین کے دلائل کا موازنہ ۱۔ قائلین مزارعت کی سب سے بڑی دلیل خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیبر کی زمین کو بٹائی پر دینا ہے اور چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری عمرتک بلکہ دور فاروقی تک خیبر کی زمین بٹائی پر رہی ہے لہٰذا عدم جواز مزارعت والی تمام روایات منسوخ قرار پاتی ہیں۔ اس کے جواب میں منکرین مزارعت یہ کہتے ہیں کہ خیبر کا معاملہ بٹائی کا معاملہ تھا ہی نہیںکیونکہ خیبر کورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بروز شمشیر فتح کیا تھا۔لہٰذا خیبر کے یہود مسلمانوں کے غلام تھے۔ اس لحاظ سے خیبر کی زمین کی پیدوار کا جو حصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وصول کرتے تھے وہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی تھا اور جو کچھ یہود کے پاس چھوڑ دیتے تھے و ہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا تھا۔حادی کہتے ہیں کہ یہ مذہب عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ‘ عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ‘ رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ ‘ اسید بن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ‘ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ‘ اور نافع کا ہے۔ امام مالک رحمہ اللہ ‘ امام شافعی رحمہ اللہ ‘ اور کوفیین میں سے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اسی طرف گئے ہیں۔ (نیل الاوطارج ۴ صفحہ نمبر ۱۰) منکرین مزارعت کی طرف سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ خیبر کی زمین خراجی تھی۔ لہٰذا اس کے متعلق جوبھی معاملہ طے کر لیا جاتا وہ درست تھا۔ یہ دلیل اس لحاظ سے درست نہیں کہ خیبر کا کچھ حصہ تو بزور شمشیر فتح کیا گیا تھااور کچھ حصہ بغیر جنگ کے فتح ہوگیا تھا۔ اسی لیے خیبر کی آدھی زمین تو بطور مال فے اسلامی مملکت کی تحویل میں آگئی باقی آدمی زمین مجاہدین میں تقسیم ہوگئی۔ اسے کسی صورت بھی خراجی قرار نہیں دیا جاسکتا ،باقی رہا مزارعت کامعاملہ تو وہ خراجی زمین تھی یا غیر خراجی سب کا معاملہ بٹائی پر ہی ہوا تھا۔ منکرین مزارعت کی طرف سے خیبر کے بٹائی کے معاملہ پر کچھ اور بھی اعتراض کر کے اسے بٹائی کے معاملہ سے ہی خارج کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر ایسے اعتراض چونکہ محض ’’اعتراض برائے اعتراض‘‘ ہیں۔ لہٰذا اس مختصر مقالہ میں ان کا ذکر کرنا مشکل ہے۔ ۲۔ قائلین مزارعت کی طرف سے جواز مزارعت کی دوسری دلیل مواخات کے سلسلہ میں مہاجرین کا نصف پیداوار پرکام کرنا ہے۔اس دلیل کا منکرین مزارعت یہ جواب دیتے ہیں کہ عدم جواز مزارعت
Flag Counter