Maktaba Wahhabi

108 - 158
کی سختی کو پگھلاکر نرم کر دیا۔اب میں سجدہ ریز ہوا تو میں نے اپنے آنسوؤں سے سجدہ گاہ کو بھگو دیا۔ایک پکار تھی جو میرے دل کی گہرائیوں سے اٹھ رہی تھی۔صدقِ دل سے دعائیں بھی زبان سے ادا ہو رہی تھیں اور میرے جسم کا رُواں رُواں آمین آمین کہہ رہا تھا۔ میں نے اپنے رب سے یہ عہدکیا کہ میں اپنی ماں کی موت کے بعد اب اس کے لیے ہمیشہ مغفرت ورحمت کی دعائیں کرتا رہوں گا اور حسبِ استطاعت اس کے ایصالِ ثواب کے لیے صدقہ و خیرات سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔ میں نے اپنے رب سے یہ بھی دعا کی کہ اے اللہ! اپنے اس عہد کو نبھانے اور اس پر ثابت قدم رہنے میں میری مدد کرنا۔اور میں نے بار بار یہ دعا کی: ((اَللّٰھُمَّ یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ)) ’’اے اللہ! اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر قائم و ثابت رکھنا۔‘‘ میں نے نمازِ جنازہ مکمل کی۔اب میں نے اپنے سیاہ اور مایوس کن ماضی پر نظر دوڑائی۔اپنے کرتوتوں کے دفتر اور کارستانیوں کے اوراق پلٹے تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک رجسٹر()میرے بعض گانوں کا ہے۔کہیں پرستاروں کے خطوط کا بنڈل پڑاتھا۔ادھر لوگوں کے ساتھ اور مختلف پروگراموں میں بنائے گئے تصویری البم رکھے تھے۔ایک جگہ میرے مشہورو مقبولِ عام گانوں کا کیسٹ پڑا تھا اور پاس ہی کچھ دوسرے بدکاروں کے گانوں کے کیسٹ بھی رکھے تھے۔ میں نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور اس میں جتنے کارڈ تھے، وہ نکالے
Flag Counter