Maktaba Wahhabi

33 - 158
’’کیا آشوب چشم کی وجہ سے رات بھر تیری آنکھ نہ لگی اور تونے سانپ گزیدہ شخص کی طرح بے خوابی میں رات بسر کی۔‘‘ أَلَا أَیُّھٰذَا السَّائِلِيْ أَیْنَ یَمَّمَتْ فَإِنَّ لَھَا فِيْ أَھْلِ یَثْرِبَ مَوْعِدًا ’’خبردار! اے مجھ سے دریافت کرنے والے! کہ میری اس اونٹنی نے کہاں کا قصد و ارادہ کیا ہے؟(تو سن!)اہل یثرب کے ہاں اس کی ملاقات کا وقت مقرر ہے۔‘‘ نَبِيٌّ یَرٰی مَا لَا تَرَوْنَ وَذِکْرُہٗ أَغَارَ لَعُمْرِيْ فِيْ الْبِلَادِ وَأَنْجَدَا ’’وہ ایسا نبی ہے جو ان چیزوں کو دیکھ لیتا ہے، جنھیں تم نے نہیں دیکھتے اور ملک کے نشیب و فراز میں اس کی شہرت کا چرچا ہوچکا ہے۔‘‘ أَجِدُکَ لَمْ تَسْمَعْ وَصَاۃَ مُحَمَّدٍ نَبِيِّ الإِلٰہِ حَیْثُ أَوْصٰی وَ أَشْھَدَا ’’میں تجھے اس طرح پاتا ہوں کہ تو نے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)کی وصیت نہیں سنی، وہ اﷲ کے نبی ہیں جنھوں نے وصیت اور تلقین کی۔‘‘ إِذْ أَنْتَ لَمْ تَرْحَلْ بِزَادٍ مِنَ التُّقیٰ وَلَاقَیْتَ بَعْدَ الْمَوْتِ مَنْ قَدْ تَزَوَّدَا اگر تونے(اس دنیا سے)تقویٰ کا زادِ راہ اور توشہ لے کر کوچ نہ کیا اور موت کے بعد تیری ملاقات ایسے شخص سے ہوئی جو(اس تقویٰ کے)زادِ راہ اور توشے سے مالا مال ہے۔‘‘
Flag Counter