Maktaba Wahhabi

36 - 158
اور تونگری و دولت مندی بھی جمع ہوگئی تھیں لیکن وہ اس بات کو بھلا بیٹھا کہ اللہ گھات لگائے ہوئے ہے۔وہ دولتِ دنیا کے لیے اللہ کی معصیت و نافرمانی پر کیوں اڑ گیا، جبکہ اللہ تو وہ ذاتِ والا صفات ہے کہ زمین و آسمان کے تمام خزانے اس کے ہاتھ میں ہیں۔وہ اپنے علاقے میں پہنچنے ہی والا تھا کہ اپنی اونٹنی سے گِرا اور اس کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ﴿خَسِرَ الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃَ ذٰلِکَ ھُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ﴾[الحج:۱۱] ’’دنیا وآخرت دونوں جہاں کا خسارہ اس کا مقدر بن گیا، واقعی یہ بڑا ہی واضح نقصان ہے۔‘‘
Flag Counter