Maktaba Wahhabi

69 - 158
میرے دل نے چلانا شروع کر دیا: اے میرے رب! مجھے واپس لوٹا دے۔صرف ایک گھڑی بھر کے لیے، ایک منٹ کے لیے، ایک سیکنڈ کے لیے ہی سہی۔لیکن کہاں۔؟ اس تمناکی تکمیل تو بہت ہی دورکی بات تھی، مجھ سے ہر چیز کا شعور و احساس مفقود اور ختم ہونا شروع ہوگیا۔میں عجیب اندھیروں میں پھنس چکا تھا۔صرف یہاں تک کا واقعہ ہی مجھے یاد ہے۔ لیکن میرے رب کی رحمتوں کا دائرہ بہت ہی وسیع ہے۔اچانک میرے سینے کی طرف ہوا نے پھر سے پہنچنا شروع کر دیا۔اندھیرے چھٹ گئے۔میری آنکھیں کھل گئیں۔کیا دیکھتا ہوں کہ میرا ایک ساتھی ہوا کی نالی میرے منہ پر لگا رہا ہے اور مجھے ہوش میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ہم ابھی سمندر کی گہرائیوں میں ہی تھے۔میں نے اپنے ساتھی کے ہونٹوں پر مسکراہٹ کو کھیلتے دیکھا تو اس سے میں سمجھ گیا کہ میں خیریت سے ہوں۔اب میرا دل اور زبان۔اور میرے جسم کا رواں رواں پکار اٹھا: ((أشْھَدُ اَنْ لَّا ِالٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔وَأَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہِ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ)) ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ بر حق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔اللہ کا شکر ہے اور ہر قسم کی تمام تعریفیں صرف اسی کے لیے ہیں۔‘‘ میں پانی سے باہر نکل آیا۔اب میری کایا ہی پلٹ گئی۔میں ایک دوسرا ہی شخص بن کر نکلا، زندگی کے بارے میں میرا نظریہ بدل گیا۔اب ہر شب و
Flag Counter