Maktaba Wahhabi

70 - 158
روز مجھے اللہ کے قریب سے قریب تر کر نے لگے۔مجھے اس دنیا میں اپنے وجود کا بھید اور مقصدِ تخلیق کا پتا چل گیا اور مجھے اللہ کا ارشاد یاد آگیا: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ﴾[الذاریات:۵۶] ’’ اور میں نے جنوں اور انسانوں کو پیدا نہیں کیا مگر اس لیے کہ وہ میری عبادت کریں۔‘‘ صحیح بات ہے کہ اس نے ہمیں عبث و بے کار نہیں بنایا۔دنوں پر دن گزرتے چلے گئے۔میں اس حادثے کو یاد کرتارہا۔ اب ایک مر تبہ پھر میں سمندر پر گیا، تیراکی و غوطہ خوری کا لباس پہنا اور اکیلے ہی میں پانی میں کود پڑا اور سمندر کی انھی تہوں تک جا پہنچا۔وہاں میں اپنے رب کے حضور اس انداز سے سجدہ ریز ہوا کہ ساری عمر میں کبھی میں نے اس طرح سجدہ نہیں کیا تھا۔اُس جگہ سجدہ کیا جہاں میرے گمانِ غالب کے مطابق کبھی کسی انسان نے اللہ کے حضور سجدہ نہ کیا ہوگا۔شاید قیامت کے دن وہ مقام میرے حق میں گواہ بن جائے اور سمندر کی تہوں پر میرے سجدہ ریز ہونے کے عوض میں اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرما دے اور مجھے اپنی جنت میں داخل کر دے۔اَللّٰھُمَّ آمِیْنَ
Flag Counter